ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) ننکانہ صاحب میں رائس مل سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، مارے جانے والوں میں ملک کا مالک ، کلرک اور چوکیدار شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تہرے قتل کی یہ واردات ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد میں ہوئی ۔ قتل کا علم اس وقت ہوا جب فیکٹری کا مرکزی دروازہ معمول کے مطابق وقت پر نہ کھلا ، شہریوں نے دروازے پر دستک دی اور پھر کوئی جواب نہ ملنے پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے اندر داخل ہوکر فیکٹری کی تلاشی لی تو اندر فیکٹری کے مالک ، کلرک اور چوکیدار کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں ۔ تینوں کو رقم لوٹنے کی کوشش کے دوران قتل کیا گیا یا اس کی کوئی اور وجوہات ہیں ، پولیس ان تمام پہلوئوں پر تفتیش کر رہی ہے۔
تینوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔