ننکانہ صاحب: ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں کئی شہری لاکھوں کے مال سے محروم

Robbery

Robbery

ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) ننکانہ صاحب میں ایک ہی رات میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے نتیجہ میں کئی شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم ہوگئے ڈاکوؤں اور اہل علاقہ میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

اہل علاقہ نے ٹائر نذر آتش کر کے مانگٹانوالہ بائی پاس چوک بلاک کر دیا اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ڈاکو طارق محمود کے گھر سے 50 ہزار روپے، رائے عبدالرزاق کے گھر سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے، اکرم کے گھرسے 25 تولے طلائی زیورات، کلاشنکوف اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔