ننکانہ (جیوڈیسک) ننکانہ میں زہریلا کھانا کھانے سے 6 بچوں اور 6خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 20 افراد بے ہوش ہو گئے۔ ننکانہ صاحب کے گاں کیراں والہ کے رہائشی سرفراز اور اسکے اہل خانہ نے رات گئے کھانا کھایا جس سے 6 خواتین 8 مرد اور 6 بچوں کو الٹیاں آنا شروع ہو گئیں اور انکی حالت غیر ہو گئی۔
متاثرہ افراد کو ریسکیو ون ون ٹو ٹوکے عملہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کیا۔ ڈیوٹی ڈاکٹر کے مطابق یہ واقعہ زہریلا کھانا کھانے کے باعث پیش آیا۔ چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔