ننکانہ: ٹریفک کے مختلف حادثات میں 7 افراد شدید زخمی

Traffic Accident

Traffic Accident

ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق واربرٹن روڈ پر بڈھا گائوں کے قریب تیز رفتا ر موٹر سائیکل کی ٹکر سے صائمہ بی بی اور 40 سالہ زوہرا بی بی شدید زخمی ہو گئیں، کچہری پھاٹک ننکانہ صاحب کے قریب موٹر سائیکل سے گرکر 20 سالہ نزاکت علی اور 16سالہ عدیل شدید زخمی ہو گئے

ننکانہ مانانوالہ روڈ پرویلکم گیٹ کے قریب موٹر سائیکل رکشہ الٹ جانے سے 35 سالہ مصطفی شدید زخمی ہو گیا۔ شورہ کوٹھی روڈ ننکانہ صاحب پر موٹر سائیکل پھسلنے سے 15 سالہ حبیب اور 15 سالہ عزیز شدید زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا۔