نپولین بونا پارٹ کی پہلی شادی کا معاہدہ نیلام کر دیا گیا

Weeding

Weeding

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے شہر پیرس میں فرانسیسی انقلاب میں دشمنوں کے چکھے چڑھا دینے والے بادشاہ نپولین بونا پارٹ اور ان کی اہلیہ ملکہ جوزفین کی شادی کا معاہدہ فروخت کر دیا گیا ہے۔

معاہدے کو پیرس میں نیلام گھر کے ذریعے چار لاکھ سینتیس ہزار پانچ سو یوروز میں فروخت کیا گیا۔ جوزیفین نپولین کی پہلی بیوی تھیں جو فرانسیسی جنگ میں مارے جانے والے جرنیل کی بیوہ تھیں۔ نپولین سے عمر میں چھ سال بڑے ہونے کی بناء پر اور وارث کی آس اور ضرورت میں یہ معاہدہ طے پایا۔ بعد ازاں نپولین نے جوزیفین سے وارث کا حصول ممکن نہ ہوتا دیکھ کر آسٹریا کی میری سے شادی کی اور جوزیفین سے تعلق توڑ دیا تھا۔

واضع رہے کہ فرانسیسی سپہ سالار نپولین بونا پارٹ 1769ء میں کورسیکا کے شہر اجاسیو میں پیدا ہوئے تھے۔ اپنی نوجوانی کے ایام میں نپولین پر کروسیکی قومیت پرستی کا جذبہ طاری تھا۔ اس لئے وہ فرانس کو غاصبین تصور کرتا تھا۔ نپولین بونا پارٹ نے 1785ء میں 16 برس کی عمر میں گریجویشن حاصل کرکے فرانسیسی فوج میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کا عہدہ سنبھالا تھا۔