نپولین بونا پارٹ کا مجسمہ دوبارہ عجائب گھر کی زینت بن گیا

Napoleon Bonaparte Sculpture

Napoleon Bonaparte Sculpture

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے سابق حکمران نپولین کا مجسمہ پونے چار میٹر قامت کا ہے اور اس کا وزن ساڑھے چار ہزار کلو گرام ہے۔ اسے 1833ء میں مجسمہ ساز چارلس ایملی میری سیور نے بنایا تھا اور 1911ء میں اسے پیرس کے فوجی عجائب گھر میں سجایا گیا۔

مجسمے کو نو ماہ پہلے مرمت کے لئے ہٹایا گیا تھا۔ جنگ واٹرلو میں نپولین کی شکست کی دو سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں مجسمے کی مرمت کی گئی ہے۔

نپولین بونا پارٹ 1769ء میں کورسیکا کے شہر اجاسیو میں پیدا ہوئے اور فرانسیسی فوج میں تقری کے مراحل طے کرتے ہوئے 1796ء سربراہ بنے۔ 1804ء میں نپولین بونا پارٹ برسر اقتدار آیا اور فرانس کی تاریخ کا نیا باب شروع ہوا۔

نپولین نے جنگ کے میدان میں شاندار فتوحات اور فرانس میں انقلاب برپا کرکے اپنا نام تاریخ کی چند گنی چنی شخصیات میں شامل کر لیا ہے۔ تمام یورپی ممالک نے اس کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے نپولین کو شکست دی اور ایک چھوٹے سے جزیرے میں قید کر دیا تھا۔

نپولین کو 1815ء میں جلاوطن کر کے سینٹ ہلینا بھیج دیا گیا تھا جہاں 1821ء میں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ نپولین کی قیام گاہ “لانگ ووڈ ہاؤس” اور ان کی آخری آرام گاہ “سین ویلی” کو 1858ء میں فرانسیسی حکومت کے حوالے کر دیا گیا تھا۔