نئی دلی (اصل میڈیا ڈیسک) برقع پہننے اور نقاب کرنے پر طنز کا نشانہ بنائے جانے پر شہرہ آفاق بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی نے ٹھوس دلیلوں کیساتھ نام نہاد مصنفہ ملعونہ تسلیمہ نسرین کو چپ کرا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر متنازع مصنفہ تسلیمہ نسرین نے موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی کی تصویر شیئر کی جس میں خدیجہ نقاب لگائے ہوئے ہیں۔ ملعونہ مصنفہ نے لکھا کہ مجھے اے آر رحمان کی موسیقی پسند ہے مگر جب کبھی ان کی پیاری بیٹی خدیجہ کو برقع میں دیکھتی ہوں تو مجھے گھٹن محسوس ہونے لگتی ہے۔ یہ واقعی پریشان کن ہے کہ کتنی آسانی سے ایک پڑھی لکھی اور فنکار خاندان سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی برین واشنگ کردی جاتی ہے۔
اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ جو عوامی مقامات پر ہر وقت باحجاب رہتی ہیں نے جواب دیا کہ ’ آپ کو میرے پہناوے کی وجہ سے گھٹن سے دوچار ہونا پڑا جس پر میں معذرت خواہ ہوں، آپ ایسا کریں کہ باہر نکلیں اور تازہ ہوا لیجیئے۔
خدیجہ رحمان نے مزید لکھا کہ مجھے بااختیار ہونے اور اپنی زندگی سے متعلق فیصلہ لینے پر گھٹن نہیں فخر ہے اور میں اپنے فیصلے پر قائم ہوں۔ آپ بھی گوگل پر سرچ کریں کہ اصل میں فیمینیزم کیا ہے۔ میرے اہل خانہ کو اس معاملے پر گھسیٹنا درست نہیں اور نہ میں نے اپنی تصویر آپ کو تبصرے کے لیے بھیجی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : اے آر رحمن کا بیٹی کے نقاب پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی خدیجہ رحمان کے پردہ کرنے پر اعتراضات اُٹھانے والوں کو موسیقار اے آر رحمان نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنے بچوں کے فیصلوں کا احترام کرتا ہوں اور کسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرتا۔ اے آر رحمان نے اہل خانہ کی تصویر بھی شیئر کی تھیں۔