کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کی دوسرے مقدمے میں بھی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت ایک مقدمے میں پہلے ہی راو انوار کی ضمانت منظور کر چکی ہے۔
سابق ایس ایس پی ملیر پر دوسرا کیس غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کا تھا۔ وکیل صلاح الدین نے کہا ہے ہم نے عدالت کو تحریری طور پرآگاہ کر دیا کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے تک عدالتی کارروائی سے الگ رہیں گے، ہمیں انسداد دہشت گردی کورٹ پر اعتماد نہیں ہے۔
وکیل صلاح الدین نے کہا راو انوار پروٹوکول کے ساتھ پیش ہوتا ہے لیکن عدالت نے ہمارے احتجاج پر توجہ نہیں دی، راؤ انوار کو ایک دن بھی مجرم نہیں سمجھا گیا۔