نارنگ منڈی پولیس رشوت لیکر قتل کے ملزموں کی غلام بن گئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) فیروز والہ ضلع شیخوپورہ کی رہائشی مختاراں بی بی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نو ماہ قبل میرے بیٹے حامد کو پرویز عرف کالو نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ قتل کیا جس کا مقدمہ تھانہ نارنگ منڈی میں درج کیا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس ملزموں سے بھاری رشوت وصول کرکے ان کی غلام بنی ہوئی ہے، پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے کے بجائے صلح کیلئے ہم پر دبائوڈالتی رہی، صلح نہ کرنے پر پرویز عرف کالو نے اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ مل کر میری 14 ایکڑ پر لگی دھان کی فصل کاٹ لی۔

وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلائیں، انصاف نہ ملا تو میں وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے بچوں کے ہمراہ خود سوزی کرلوں گی۔