چنئی (جیوڈیسک) بھارت میں اپوزیشن رہنما نریندر مودی نے لیجنڈری اداکار رجنی کانت سے ملاقات کی ،رجنی کا کہناتھا کہ ان کے کوئی سیاسی عزائم نہیں۔
لوک سبھا انتخابات میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار اور سابق وزیراعلیٰ گجرات نریندر مودی نے چنئی میں تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں کون سے امور زیر بحث آئے،یہ تو ابھی واضح نہیں ،تاہم رجنی نے ابھی تک کسی سیاسی پارٹی کی حمایت نہیں کی۔