نریندر مودی کی تقریب حلف برداری، بالی وڈ اداکار بھی مدعو

Amitabh Bachchan, Modi

Amitabh Bachchan, Modi

نئی دلی (جیوڈیسک) نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے کئی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ بھارت کے 14 ویں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ہو جو اس میں فلم نگری کی نمائندگی نہ ہو۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں بالی وڈ کے صرف چند فنکاروں کو ہی مدعو کیا جائے گا۔ تقریب میں بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن، تامل فلموں کے سپرسٹار، رجنی کانت اور سپر سٹار سلمان خان کو مدعو کیا جا سکتا ہے۔

کیونکہ یہ فنکار نریندرمودی کے بھرپور حامی ہیں۔ امیتابھ بچن ، ریاست گجرات میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مودی کی مہم کا حصہ تھے۔ رجنی کانت مودی کی مہم کے دوران ان کی بھرپور حمایت کرتے رہے ہیں۔ حمایت کے ساتھ ساتھ سلمان خان تو نریندری مودی کے ساتھ باقاعدہ پتنگ بازی بھی کرتے رہے ہیں۔