اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے راہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھارتی وزیر اعظم اور وزرا کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ نریندر مودی فاشسٹ نظریئے کے حامی ہیں،اور مسلسل غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں
وزیراعظم سارک ممالک سربراہان کوبھارت کےسارک کنونشن کی خلاف ورزی سےمتعلق خط لکھیں،پھر بارک اوباما کو خط لکھا جائے کہ بھارت غیرذمہ دار نیوکلرریاست ہے۔مودی نے گجرات فسادات پر معافی نہیں مانگی
بھارت کی جانب سے مسلسل غیرذمے دارانہ بیانات آرہے ہیں،مشاہد حسین نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو بھارت کی طرح غیر ذمہ دارانہ ردعمل ظاہرنہیں کرناچاہیے۔