نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے کہا ہے بھارت نے وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں جس طرح سارک سربراہوں کو بلایا اس طرح اسے ہمسایوں کے ساتھ بہترین تعلقات کے فروغ کے لئے مستقل طور پر ایسے اقدامات کی ضرورت ہے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق سفیروں اور ہائی کمشنرز کی چھٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مودی کی جانب سے حلف برداری کی تقریب میں سارک سربراہوں کو بلانے کے اقدام کو جراتمندانہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اپنی سلامتی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان اقدامات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہئے۔