گجرات (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات تو ترقی کی راہوں پر گامزن ہے، لیکن یہاں ایک گاوں ایسا بھی ہے جہاں جدید دور کا اثر چھو کر بھی نہیں گزرا۔ سڑکیں تو دور دریا پار کرنے کے لئے کشتیاں بھی دستیاب نہیں، حصول علم کے لئے بچوں کو تیر کردریا پار کرنا پڑتا ہے۔
نہ ہی سیلابی ریلا نہ ہی کوئی ڈیم پھر بھی مودی صاحب کے حلقے اور گجرات کے اس گاوں کے سیکڑوں بچے علم کی پیاس دریا عبور کرکے بجھاتے ہیں۔ دریا کے پار واقع اسکول تک جانے کیلئے کوئی پل یا سڑک جو موجود نہیں۔
یونیفارم محفوظ کرنے کے لئے لڑکے تو دریا میں اترنے سے قبل انہیں مٹکوں میں رکھ لیتے ہیں، تاہم لڑکیوں کو بھیگے یونیفارمز کے ساتھ ہی اسکول جانا پڑتا ہے، چھ سو میٹر تیراکی کے بعد درس گاہ تک پہنچنے کے لئے مزید پانچ کلومیٹر چلنا بھی بچوں کا معمول ہے، گاؤں والے کئی سال سے پل کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔