ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے نریندر مودی کو بھارت کا کرپٹ ترین وزیراعظم قرار دیدیا۔
سدرامیا کا کہنا ہے کہ نریندر مودی بھارتی وزیراعظم کے عہدے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ ان کے دور حکومت میں ملک میں بہت زیادہ کرپشن اور کارپوریٹ فراڈ ہو رہے ہیں۔
کرناٹکا کے وزیراعلیٰ کا پنجاب نیشنل بینک فراڈ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ ارب پتی تاجر نیرو مودی ڈیووس میں نریندر مودی کے ساتھ تھے پھر ملک سے فرار ہونے میں کیسے کامیاب ہو گئے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھارت میں کھرپوں روپے کے فراڈ کے کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں سونے کے تاجر نیرو مودی کے اربوں روپے کے اثاثے منجمند کر دیئے گئے تھے اور اب ان کے شورومز بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔