کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیانات کا سخت نوٹس لے اوربین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلائے۔
سابق صدر نے بھارت کی جانب سے معاندانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے پاکستان کو توڑنے کی سازش میں شریک ہونے کی تصدیق کرنے سے خطے میں امن کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
لہذا اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اسکاسخت نوٹس لے اوربین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیانات بہت مایوس کن ہیں اورخطے میں امن کے لیے خطرناک ہیں۔