کھٹمنڈو (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سارک کانفرنس میں شرکت کے موقع پر نیپال میں بدھا کی جائے پیدائش پر ریلی میں شرکت کے پروگرام کو منسوخ کر دیا۔ انہوں نے یہ فیصلہ نیپال کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا تاثر پیدا ہونے کے بعد کیا۔
مودی نے اپنے دورہ کے دوران بدھا کی جائے پیدائش کے علاوہ جنک پور جو سیتا کی جائے پیدائش ہے، جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاہم اب یہ پروگرام ختم کردیا گیا ہے اور اس کی وجہ نیپال میں سکیورٹی انتظامات کو قرار دیا گیا ہے۔