نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی جانب سے سانپ گزرنے کے بعد لکیر پیٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پٹھان کو ٹ حملے کے ایک ہفتے بعد علاقے کے دورے پر پہنچے۔
نیشنل سکیورٹی ایجنسی، بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس اور فضائیہ کے سربراہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مودی نے پٹھان کوٹ ائیر بیس پر سکیورٹی کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر مودی کو حکام نے حملے اور اس کے بعد کی تمام صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نے علاقے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔