بھارت (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ اور حکمران جماعت کانگریس کے رہنما سلمان خورشید نے کہا ہے کہ بھارتیا جنتا پارٹی کے نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے امکانات نہیں ہیں۔ سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ مودی کو سمھجنا چاہیے کہ ملک گیر سیاست اور گجرات کی سیاست میں بہت فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی دو ہزار ایک سے بی جے پی کے گڑھ گجرات میں کسی نہ کسی طرح اقتدار میں ہیں تاہم گجرات سے باہر مودی کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کانگریس کے کرپشن اسکینڈلز اور کمزور ہوتی معیشت کی وجہ سے مودی کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں ہونے والے دو ہزار دو میں ہونیوالے فسادات کی وجہ سے مودی کے امیج کو کافی نقصان پہنچا۔ جس میں خاص کر مسلمانوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔