الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔
گذشتہ روز ہونے والی اس ملاقات میں ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی۔
جمہوریہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے شاہ سلمان سے مصافحہ کیا۔ ملاقات کے بعد شاہ سلمان کی طرف سے بھارتی وفد کے لیے ظہرانے کا خصوصی انتظام کیا گیا۔