نریندر مودی نے کامیابی اور ناکامی پر اپنا ہی انوکھا فلسفہ پیش کردیا

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی نے باضابطہ طور پر نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد کردیا، نریندر مودی کا کہنا تھا کہ آدھا بھرا ہوا گلاس کبھی خالی نہیں ہوتا، بلکہ اس میں بھی ہوا ہوتی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی باضابطہ نامزدگی کے بعد مودی نے بھی کر دیا آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان، اور شروع کر دیا اپنے ہی منطق کا بیان اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی خود کو روشن خیال ثابت کرنے لگے۔ نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے کامیابی اور ناکامی کا اپنا ہی فلسفہ پیش کردیا

نامزد بھارتی وزیراعظم سینئر قیادت کے سامنے جذباتی نظر آئے، بولے اب بھارت میں غریبوں کی حکومت ہو گی اور وہ اپنے لئے نہیں ملک کے لئے زندہ رہیں گے۔

نئی دہلی میں بی جے پی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں سینئر رہنما ایل کے ایڈوانی نے نریندر مودی کا نام بطور وزیراعظم پیش کیا تھا، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔