نریندر مودی نے اپنا سوٹ نیلامی کیلئے پیش کردیا

Narendra Modi Suit

Narendra Modi Suit

نئی دہلی (جیوڈیسک) باپ بڑا نہ بھیا، سب سے بڑا روپیہ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیسے بنانے کا نیا طریقہ نکال لیا۔

امریکی صدر اوباما سے ملاقات میں پہنا دس لاکھ روپے کا سوٹ نیلامی کیلئے پیش کر دیا جس کی قیمت سوا کروڑ روپے لگ چکی ہے۔ بھارتی وزیراعظم کے اس سوٹ پر سونے سے نریندر مودی کے نام کی کڑھائی کی گئی ہے۔

غریب ترین ملک کے وزیراعظم کو قیمتی سوٹ پہننے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی الیکشن کے دوران بھی عام آدمی پارٹی نے انہیں خوب رگڑا لگایا۔ مسلسل تنقید پر نریندر مودی نے اپنا سوٹ نیلام کرنے کا اعلان کیا جس سے ہونے والی رقم وہ آلودہ ترین دریائے گنگا کی صفائی کیلئے دان کر دیں گے۔