نریندر مودی کے دورے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہو گی

Narendra Modi

Narendra Modi

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ ہڑتال کی کا ل حریت رہنمائوں نے دی ہے۔

نریندر مودی اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک جلسے سے خطاب کریں گے میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ بھارت حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند رکھ کر انہیں اپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک رہا ہے۔

سید علی گیلانی، یٰسین ملک اور شبیر احمد شاہ نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہڑتال کو کامیاب بنائیں تاکہ مودی کو یہ واضح پیغام دیا جاسکے کہ وہ ڈھونگ انتخابات کو مسترد کرتے ہیں۔ حریت رہنمائوں نے نام نہاد انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو بھارت کادم چھلہ اور کشمیریوں کا دشمن قرار دیا۔