نریندر مودی کی جیت کی پیشگوئی سے بازارِحصص میں تیزی

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی سٹاک انڈکس میں 1.7 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 24 ہزار کے ریکارڈ پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا ہے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ سرمایہ کار اس بات سے پُرامید نظر آ رہے ہیں کہ بی جے پی کی حکومت کے اقتدار میں آنے سے سست روی کا شکار بھارتی معیشت میں تیزی آئے گی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کو الیکشن میں واضح اکثریت حاصل ہونے سے ملک میں سرمایہ کاری اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے ضروری تعاون ملے گا۔