نرگس فخری کی اودے چوپڑا سے محبت کی تردید

Nargis fakhri - Oaudy Chopra

Nargis fakhri – Oaudy Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کی اودے چوپڑا سے محبت کی تردید، ان کا کہنا ہے کہ بے شمار دوست ہیں لیکن بوائے فرینڈ کا ہونا غیر ضروری اور تکلیف دہ ہوتا ہے۔ ممبئی بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے معروف ہدایتکار یش چوپڑا کے بیٹے اودے چوپڑا کے ساتھ محبت میں مبتلا ہونے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بے شمار دوست ہیں لیکن بوائے فرینڈ کا ہونا غیر ضروری اور تکلیف دہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال نہیں کہ اس مرحلے پر کسی شخص سے تعلقات بنانے سے میرا کیریئر تباہ ہو جائے گا لیکن اودے سے ملاقات میں ایسی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ اودے چوپڑا نے ٹیوٹر کے ذریعے نرگس سے محبت کا اظہار کیا جس کے بعد سے ان دونوں کے محبت کے چرچے ہونے لگے۔ نرگس کا کہنا ہے کہ اودے شاید مجھے تنگ کر رہا ہے۔ میں انہیں جانتی ضرور ہوں لیکن ان سے پیار نہیں کرتی اور میں یہاں محبت کرنے نہیں بلکہ پیسا کمانے کیلئے ہوں اور پھر چلی جائوں گی۔