نرگس فخری مدراس کیفے کی تشہیر میں مصروف

Nargis fakhri

Nargis fakhri

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بھارتی اداکارہ نرگس فخری آج کل فلم ”مدراس کیفے” کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم میں زندگی کا بہترین کردار نبھایا ہے۔ پرکشش اور حسین اداکارہ نرگس فخری نئی فلم ”مدراس کیفے” کی تشہیر کے لئے نکلی ہوئی ہیں۔ کہتی ہیں کہ زندگی کا بہترین کردار نبھایا ہے۔ مدراس کیفے میں بھارتیوں کی دیرینہ خواہش کی عکس بندی کی گئی ہے جس میں جان ابراہم تامل ٹائیگرز کا مقابلہ کرتے ہوئے اور انہیں شکست دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔

فلم میں نرگس نے ایک ایسے صحافی کا کردار ادا کیا ہے جو جان ابراہم کا ساتھ دیتی ہے۔ نرگس کا کہنا ہے کہ یہ کردار ان کے لئے یادگار ہے کیونکہ اس میں انہیں قدم قدم پر ایکشن سے بھرے مناظر میں اداکاری کے جوہر دکھانا پڑے۔ نرگس کو یقین ہے کہ ان کی یہ فلم ان کی گزشتہ فلم راک سٹار سے زیادہ پاورفل ہے اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ مدراس کیفے آئندہ جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔