اسلام آباد : ترجمان حکومت پنجاب انجینئر افتخار چودھری نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ سو فی صد ناک ڈائون کرنا پاکستان کے بائیس کروڑ لوگوں کے لئے بد ترین ثابت ہو گا کوئی بھی حکومت اپنی عوام کو مشکل میں نہیں ڈال سکتی سمارٹ لاک ڈائون ہی مسئلے کا حل ہے ۔اگر کوئی سمجھتا ہے کہ سب کچھ بند ہو جائے تو پھر چوریوں ڈاکوں کے لئے تیار ہو جائے بھوک انسان کو قانون توڑنے پر مجبور کرتی ہے۔
انہوں نے کہا ہم نے غریبوں کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ سعودی عرب امارات جیسے ملک بھی نہیں کر سکے۔ہمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بڑا فکر لاحق ہے جو وہاں مقیم ہیں اور انہیں مقامی لوگوں کی طرح دیکھا جا رہا ہے۔
انجینئر افتخار چودھری نے کہا سفارت خانے اور قونصل خانے مقدور بھر کوشش کر رہے ہیں لیکن سعودی عرب میں انیس لاکھ لوگوں کی مشکلات حل کرنا صرف حکومت پاکستان کا کام نہیں ان کا کہنا ہے کہ سختی اور نرمی ساتھ ساتھ چلے گی۔