نارووال میں مسلح افراد کا نارنگ چائنہ پولنگ سٹیشن پر دھاوا

Narowal

Narowal

نارووال (جیوڈیسک) نارووال میں مسلح افراد کا نارنگ چائنہ پولنگ سٹیشن پر دھاوا، شدید فائرنگ، بیلٹ پیپر اور بیلٹ بکس جلا دئیے گئے،10 ووٹرز زخمی۔نارووال: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 135 کے پو لنگ سٹیشن نارنگ چائنہ پر نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور زبردستی ووٹ کاسٹ کرنے کی کوشش کی جس پر مخالف پارٹی کے سپوٹر سے جھگڑا ہو گیا۔

مسلح افراد نے پولنگ سینٹر پر شدید فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث پولنگ سینٹر پر آئے ہوئے سینکڑوں ووٹرز خوف کے باعث بھاگ گئے۔ بھگدڑ مچنے اور پتھرائو سے تقریبا 10ووٹر زخمی ہو گئے۔ مسلح افراد نے پریزائڈنگ آفیسرز سے بیلٹ پیپرز اور بیلٹ بکس چھین لئے اور پولنگ سینٹر کے قریب ان پر پٹرول چھڑک کر ان کو آگ لگا دی اور خود ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

اہل علاقہ کے مطابق دھاوا بولنے والے افراد کا تعلق پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار حلقہ پی پی 135سے ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور آرمی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اہل علاقہ نے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کو ذمہ دار ٹھرایا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطا لبہ کیا۔