نارووال (جیوڈیسک) کے علاقے شکرگڑھ میں خاندانی دشمنی نے چار افراد کی جان لے لی۔ جن میں سے ایک راہگیر بچہ بھی شامل ہے۔ وزیرِاعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
دیرینہ دشمنیاں گھروں کے گھر اجاڑ دیتی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا نارووال کے علاقے شکر گڑھ میں جہاں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ مقتولین نے گزشتہ سال میلے میں ملزمان کے والد کو مبینہ طور پرقتل کیا تھا۔
اور اب مقتولین اپنی بہن کے ہمراہ کورٹ پیشی کے لیئے جا رہیتھے کہ ملزمان نے گھات لگا کر ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ جس کے نتیجے میں بہن اور دو سگے بھائی موقع پر ہی دم جبکہ تین راہگیر زخمی ہوگئے۔
جن میں سے ایک بچہ ھسپتال منتقل کرتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ وزیرِ اعلی پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔