نارووال (جیوڈیسک) نارووال کی تحصیل ظفر وال میں ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور 2بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ظفر وال کے علاقے ظفر وال چوک میں 3 منزلہ گھر میں گیس سلنڈر لیک ہونے سے دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی جس سے گھر میں سوئے ہوئے جمیل، اس کی اہلیہ ثوبیہ اور بیٹیاں 8 سالہ ماہم اور 12 سالہ ہما جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔