نارووال (جیوڈیسک) سرحدی گاؤں تغلق پورہ میں بھارتی حدود سے پھینکا گیا مارٹر گولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ڈی ایس پی عرفان اللہ کے مطابق مارٹر گولہ گزشتہ روز بھارتی گولہ باری کے دوران پھینکا گیا تھا جو پھٹ نہ سکا اور گاؤں کے کھیتوں میں جاگرا جسے بچے کھلونا سمجھ کر گھر لے آئے جہاں گولہ پھٹنے سے 3 بچے اس کا نشانہ بنے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں حنظلہ، سائرہ اور حفیظ اللہ شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے بم پھٹنے سے بچوں کی ہلاکتوں کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت پنجاب اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔