نارووال (جیوڈیسک) نارووال میں مبینہ طور پر ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ ایک شہری نے فائرنگ کرکے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا،
پولیس نے فائرنگ کرکے مبینہ ڈاکوؤں کو ہلاک کرنیوالے شہری کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ واقعہ نارروال تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق 4 ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ دوران واردات ایک شہری نے فائرنگ کرکے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ دو ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کے پاس لائسنس یافتہ پستول تھی۔ شہری کی مدعت میں تھانہ صدر میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
شہری نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے حفظ ماتقدم کے تحت فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، پولیس نے لاشیں قانونی کارروائی کیلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی ہیں۔