نیویارک (جیوڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے نیپچون کے مدار میں نیا چاند دریافت کر لیا۔ ناسا کے مطابق ماہر فلکیات نے سیارہ نیپچون کا 14 واں چاند دریافت کیا ہے جو سیارے سے ایک لاکھ 5 ہزار 2 سو 51 کیل ومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ بارہ میل قطرکایہ چاند نیپچون کے چاندوں میں سب سے چھوٹا ہے۔
سیارہ نیپچون کا ٹریٹون نامی سب سے بڑا چاند 1846 میں دریافت کیا گیا تھا۔ ماہرین فلکیات نے سیارہ نیپچون کے 14 ویں چاند کی تصویریں جاری کر دی ہیں جو ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ سے لی گئی ہیں۔