ناسا نے نیپچون کا 14واں چاند دریافت کر لیا

Moon

Moon

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے نیپچون کے مدار میں نیا چاند دریافت کرلیا۔ناسا کے مطابق ماہر فلکیات نے سیارہ نیپچون کا 14واں چاند دریافت کیا ہے جو سیارے سے ایک لاکھ 5 ہزار 2 سو 51 کیلومیٹر کی دوری پرواقع ہے۔بارہ میل قطرکایہ چاند نیپچون کے چاندوں میں سب سے چھوٹا ہے۔

سیارہ نیپچون کا ٹریٹون نامی سب سے بڑا چاند 1846 میں دریافت کیا گیا تھا۔ ماہرین فلکیات نے سیارہ نیپچون کے 14ویں چاند کی تصویریں جاری کردی ہیں جو ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ سے لی گئی ہیں۔