کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مجلس ترحیم برائے بلند درجات علامہ نسیم عباس، علامہ پروفیسر عبدالحکیم ترابی، مختار شیدی ،قمر الحسن ،قمر عباس، وحید چچا، ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی ،ڈاکٹر انور عابدی اور دیگر شہداء کی یاد میں حسینی مسجد جی ایریا کورنگی میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عون نقوی نے کہا کہ آغا نسیم عباس ،پروفیسر عبدالحکیم ترابی ،مختار شیدی فروغ عزاداری کا ذریعے تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی عزاداری کے فروغ میں حصہ لیا اور ترویح و تبلیغ عزاء کے لئے وقف کررکھی تھی اور قریہ قریہ گائوں گائوں جاکر حسینی پیغام کو عام کیا۔
ان کی یاد میں مجلس کا انعقاد کرنا اپنے محبتوں کو یاد کرنا ہے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے چیئر مین سید حیدر عباس رضوی نے کہاکہ ہم علماء ذاکرین کے ممنون ہیں جو ہماری آواز پر تشریف لاتے ہیں انہوں نے کہاکہ قمر الحسن جعفری ،قمر عباس ،ذاولفقار زیدی ،ڈاکٹر انور عابدی اور دیگر شہداء ہمارے قومی ہیروز ہیں ان کا ایصال ثواب ہمارے لئے باعث شرف ہے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ آغا دانش ،علامہ ارتضیٰ حیدر کاظمی ،،علی عباس سرسوی اور علامہ نجم عباس نے کہاکہ ملت جعفریہ 14وارثوں والی قوم ہے اور ہم تمام انبیاء کو معصوم جانتے ہیں اور ہمارے زمانے کے امام زندہ اور قائم ہیں ہم لاوارث قوم نہیں ہیں اس موقع پر قمر الحسن جعفری کے فرزند شاہد جعفری نے نذر مولیٰ کا اہتمام کیا۔