کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نسیم اعوان جعفری جنہیں دہشت گردوں پر اُن کی کلینک پر اندوہناک فائرنگ کرکے شہید کردیا ،مرحوم کی تدفین وادی حسین سپر ہائی وے پر انجام دیا گیا ۔مرحوم کا سوئم (آج٩ مورخہ 29اگست2014ء بروز جمعہ بعد نماز عصر تا مغربین حسینی امام بارگاہ جی ایریا کورنگی میں منعقد ہوگا ۔
پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد ،جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری ،سنیئر نائب صدر جاوید شیخ ،نائب صدر حمید انصاری ،پی پی پی سٹی ایریا PS-120کے صدر اصغر آرائیں ،جنرل سیکریٹری اختر حسین بلوچ ،سٹی ایریا PS-121کے صدر منظور عباس ،جنرل سیکریٹری شاہد رضوی،PS-122کے صدر نسیم احمد خان ،جنرل سیکریٹری ظفر علی خان ،PS-123کے صدر اعظم خان درانی ،جنرل سیکریٹری اختر مہدی ،PS-124کے صدر طاہر خان ،جنرل سیکریٹری شریف بلوچ ،PS-125کے صدر کوثر عابدی،جنرل سیکریٹری انتظار حسین ،سلیم انصاری ،سید ظفر عباس ،محمد حنیف ،ابوبکر بن محبوب ،ساتھی جمیل ،غلام نبی (گلابی )،رانا طاہر اور دیگر نے ڈاکٹر نسیم عون جعفری کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔