نصیر آباد (جیوڈیسک) نصیر آباد میں جعفر ایکسپریس کا انجن فیل ہونے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔ کو ئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپر یس کا انجن فیل ہو گیا۔ ٹرین ڈیرہ مراد جمالی ریلو ے سٹیشن پر تین گھنٹے سے زائد کھڑی رہی۔
بچے خواتین اور بوڑھے مسافر گرمی کی شدت سے تڑپتے رہے۔ اس موقع پر ٹرین نے مسافروں نے ڈیرہ مراد جمالی سٹیشن پر ریلوے انتظامیہ کے ناقص کارکردگی کے خلاف شد ید نعرے بازی کی۔