نصیر آباد : ریلوے ٹریک پر دھماکا، دو افراد جاں بحق، 18 سے زائد زخمی

Nasirabad

Nasirabad

نصیر آباد (جیوڈیسک) نصیر آباد میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 18سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ شوری ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکا ہوگیا۔

جس سے 2 افراد جاں بحق اور 18 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنڑول کے ذریعے کیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں میں مزید کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔