ناصر عباس جعفری کا ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں اور ان میں ہونے والے مالی و جانی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سرابرہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے گزشتہ رور ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں اور ان میں ہونے والے مالی وجانی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ قانون نافز کرنے اور ملک کی سلامتی کے زمہ دار کہاں ہیں ؟ آئے دن بے گناہ پاکستانیوں کے قتل عام کا زمہ دار کون ہے ؟ کب درندہ صفت دہشت گرد وں پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔ کب بے گناہوں کا قتل عام بند کرنے کے لیئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج لاکھوں مسلمانوں کے قتل عام کے زمہ دار طالبان سے مذاکرات کی بات کی جارہی ہے جو کہ کے ایک سراب کے سوا کچھ بی نہیں، وطن دشمن کے خلاف بھر پور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وطن عزیز کی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔