اسلام آباد: خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ہری پور جانے سے روکنے کی مذمت کرتے ہیں،خیبر پختونخواہ حکومت کالعدم جماعتوں کے ہاتھوں ہماری نسل کشی روکنے میں مکمل ناکام اور ملت تشیع کیخلاف سازشوں میں آگے نظر آتی ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملت تشیع پاکستان کے لیڈر اور اتحاد امت کے داعی شخصیت ہیں۔
تحریک انصاف کے قول و فعل میں تضاد ہی اس کے لئے تنہائی کا سبب بنے گا،دہشت گردوں کو کے پی کے کھلی آزادی اور امن پسندوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،کے پی کے حکومت کے خلاف ملت جعفریہ ہر فورم پر آواز اٹھائے گی ،تحریک انصاف کی اس دوہرے معیار کیخلاف احتجاج کریں گے۔
ترجمان مجلس وحدت مسلمان پاکستان میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین۔03004513206