ناصر عباس جعفری کو پاکستان عوامی تحریک علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ٹیلی فون

Nasir Abbas Jafri

Nasir Abbas Jafri

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سربراہ منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ٹیلی فون منہاج القرآن میں منعقدہ آل اپوزیشن پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت اور سانحہ ماڈل ٹاوُن پر حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

علامہ راجہ ناصر نے ڈاکٹر طاہرالقادر ی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ظالم کیخلاف ہیں خواہ وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو اور ہر مظلوم کے حامی ہیں خواہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہو علامہ راجہ ناصر نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے آل اپوزیشن پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی۔

دعوت کو قبول کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی کو یہ ذمہ داری سونپ دی کہ وہ مرکزی رہنماوُں کے بھر پور اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوں یاد رہے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ان دنوں صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں تنظیمی دورے پر ہیں اسی سلسلے میں وہ آج ملتان ڈسٹرک بار سے خطاب بھی کریں گے۔