راجہ ناصر عباس جعفری کی سرفراز نقوی کو مرکزی صدر آئی ایس او منتخب ہونے پر مبارکباد

Greetings

Greetings

لاہور (پ ر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے سید سرفراز حسین نقوی کو آئی ایس او پاکستان کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تاثرات میں علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سرفراز نقوی آئی ایس او کی ترقی اور تنظیمی اسٹرکچر کی مضبوطی کیلئے بہتر انداز میں کام کر سکیں گے اور دین مبین کی سربلندی کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں گے۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ملت کی بیداری کیلئے آئی ایس او پاکستان کی خدمات لائق تحسین ہیں، اس شجرہ طیبہ نے مسئلہ فلسطین اور القدس سمیت ملی مسائل کے حل اور نظریہ ولایت فقیہ کو پاکستان بھر میں متعارف کرانے میں بنیادی اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

نو منتخب صدر کو اس شجرہ طیبہ کی ذمہ داریاں سبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اپنے مکمل تعاون کرنے کے عزم کو ایک بار پھر دہراتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مختار امامی سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی دل کی اتھاہ گہرایوں سے نو منتخب مرکزی صدر کو مبارکباد پیش کی ہے۔