ناصر عباس دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے شکار ہونے والے شہداء کے بچوں سے عید ملنے کراچی گئے

MWM Pakistan

MWM Pakistan

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر قائدین نے نماز عید ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور دھرنے کے شرکاء کیساتھ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی امامت میں ادا کی نماز عید کا یہ اجتماع اتحاد امت کا مظہر تھا جس میں ایک امام کے پیچھے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے نماز ادا کی بعد ازآں انہوں نے ڈی چوک پر دھرنے میں موجود افراد سے عید ملے عید کے دوسرے دن علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے شکار ہونے والے شہداء کے بچوں سے عید ملنے کراچی گئے۔

وہاں خانوادگان شہداء سے ملاقاتیں کی علامہ عباس کمیلی کے گھر جا کر اُن کے جواں سال بیٹے کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ہم شہید پرور قوم ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ شہادت ہمارا ورثہ ہے جو ہماری ماوُں نے ہمیں دوھ میں پلایا ہے۔