چیف جسٹس ناصر الملک انتخابی اصلاحات کیس سے دست بردار

Nasir al-Mulk

Nasir al-Mulk

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک انتخابی اصلاحات کیس سے دست بردار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ انتخابی اصلاحات کیس میں الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا گیا تھا۔

جس کی سماعت کے حوالے سے چیف جسٹس ناصر الملک نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کا جواب جب جمع ہوا اس وقت میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر تھا، لہذا میں اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتا۔