لاہور (جیوڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان سپر لیگ میں میچ اور اسپاٹ فکسنگ کے تناظر میں 2 افراد کو گرفتارکئے جانے کی تصدیق کی جب کہ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دونوں افراد کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان ہے جنہیں 13 فروری کو حراست میں لیا گیا تھا۔
نیشنل کرائم ایجنسی کے ترجمان کے مطابق دونوں افراد سے طویل انٹرویو کے بعد انہیں اپریل 2017 تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ ناصر جمشید کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد انہیں پی سی بی کی جانب سے بھی معطل کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فکسنگ الزامات پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کئے تھے جب کہ ناصر جمشید کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔