گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ کے تاجروں نے کرکٹر ناصر جمشید کی ناقص کارکردگی پر ان کی وطن واپسی کے لیے چندہ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔گوجرانوالہ سٹی موبائل ایسوسی ایشن نے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ناصر جمشید کی مایوس کن کارکردگی پر ان کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایسوسی ایشن رہنماؤں نے ناصر جمشید کی واپسی کے لیے چندہ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ موبائل ایسوسی ایشن کے صدر سلیم ملک کا کہنا ہے کہ اب تک 70 ہزار روپے جمع کئے گئے ہیں اور یہ رقم چیئرمین کرکٹ ٹیم شہریار خان کو دی جائے گی تاکہ اس رقم سے ٹکٹ خرید کر ناصر جمشید کو وطن واپس بلایا جائے۔