سیالکوٹ (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں تبدیلی کے بعد بیٹسمین ناصر جمشید کو محمد حفیظ اور بولر راحت علی کو جنید خان کی جگہ کھلایا جائے گا دونوں کھلاڑیوں کے یونیفارم اور کرکٹ کٹس سیالکوٹ کی مقامی فیکٹری میں فوری طور پر تیار کی گئیں ہیں۔
بیٹ بنانے والے معروف کاریگر نے ناصر جمشید کے لئے خصوصی طور پر چھ عدد کرکٹ بیٹ تیار کئے ہیں۔
ناصر جمشید اور راحت علی کے لئے چھ، چھ عدد یونیفارم اور کرکٹ کٹس تیار کرنے کے بعد چوبیس گھنٹوں میں آسٹریلیا پہنچا دی جائیں گی۔