نسلہ ٹاور کے تمام مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے

 Nasla Tower

Nasla Tower

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) نسلہ ٹاور کے تمام 44 مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کر دیئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں گرانے کاحکم دے رکھا ہے، اور 15 منزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور خالی کرنے کی مہلت آج ختم ہو جائے گی، آج کسی بھی وقت عمارت کو سرکاری تحویل میں لے لیا جائے گا۔

ذرائع کا کنا ہے کہ نسلہ ٹاور کے تمام 44 مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے ہیں، اور چند فلیٹس میں رہ جانے والے سامان کی منتقلی جاری ہے، تاہم تاحال رہائشیوں کو فلیٹس کی رقم واپس نہیں کی جا سکی۔