اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے فوج کو جماعت اسلامی کے رہنما نصر اللہ شجیح کی تلاش کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کی مدد کرنے کی ہدایت کر دی ہے وزیر اعظم ہاوس کے ترجمان کا کہنا ہے۔
کہ وزیر اعظم نواز شریف نے فوج کو خیبر پختوخوا حکومت کی مدد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی سے پیشہ ورانہ غوطہ خور نصر اللہ شجیح کی تلاش میں مدد دیں۔ چند روز قبل جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نصر اللہ شجیح ایک طالب علم کو بچاتے ہوئے دریائے کنہار میں ڈوب گئے تھے۔