خیرپور ناتھن شاہ : تعلیم کے ٹھیکیداروں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ خیرپور ناتھن شاہ میں ایک اور تعلیمی ادارہ شادی ہال میں تبدیل کردیا گیا۔ بااثر شخصیات نے خیرپور ناتھن شاہ کی یونین کونسل تھلو کے گورنمینٹ مڈل اسکول کو شادی ہال میں تبدیل کردیا۔
ایک لاکھ کی آبادی والے گاؤں تھلو میں گورنمینٹ مڈل اسکول شادی ہال میں تبدیل کیے جانے پر سیکڑوں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیاہے۔وزارت تعلیم اور سیکریٹری تعلیم سندھ کی طرف سے جو بڑے بڑے وعدے کیے جاتے ہیں وہ وعدے جھوٹے نظر آرہے ہیں۔
سندھ میں تعلیم کے معیار کو بھتر بنانے کے لیے کوئی عملی کام نظر نہیں آرہا۔تعلیمی اداے میں شادی کی تقریب پاکستان میں بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت دینے والی سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
دوسری جانب وزارت تعلیم اور سیکریٹری تعلیم سندھ کی ناقص کارکردگی اور عدم توجہ کے باعث خیرپور ناتھن شاہ میں 60 فیصد تعلیمی اداروں پر بااثر شخصیات قابض ہیں۔